اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 258 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے فی لٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 دسمبر تک ہوگا۔