سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر گیا

Published On 03 December,2024 09:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی پار کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔