اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیا دن نیا ریکارڈ، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 3400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔