روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

Published On 20 December,2024 05:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔