کراچی : (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں آخری کاروباری روز کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 463 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے دن منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔