سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Published On 16 December,2024 10:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 661 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 12 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.12 روپے سے کم ہو کر 278 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔