روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Published On 12 December,2024 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔