کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حکومت نے زمینداروں کو سولرائزیشن کے لیے رقوم فراہم کرنے کاعمل شروع کر دیا، کیسکو ٹیمیں سولرائزیشن پر منتقل ہونے والے زمینداروں کے کنکشنز، ٹرانسفارمرز اُتاررہی ہیں۔
سولرائزیشن کے بعد کیسکو کی کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی، کارروائی کے دوران 23 زرعی کنکشنز کے ٹرانسفارمرزاور برقی آلات اُتارے گئے۔
ترجمان کیسکو کے مطابق پشین میں کیسکو ٹیموں نے 3 زرعی کنکشنز، ٹرانسفارمرز اور برقی آلات اُتار دیئے۔