حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے

Published On 26 December,2024 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی، معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے۔

سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری منیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن کے کنٹری منیجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر عطار الرحمان نے کاہ کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا چکا ہے۔