کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے اختتام تک مسلسل گرین زون میں ٹریڈ ہوئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج دوران ٹریڈنگ 4 ہزارپوائنٹس پلس ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز 500 پوائنٹس تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس کا اختتام 3 ہزار907 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 258 پوائنٹس کی حد پر ہوا۔
100 انڈیکس زبردست تیزی سے 1 لاکھ 11 ہزار کی حد سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 4 سو کی حد پر ٹریڈ ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 465 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 333 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 84 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچیبج میں 1 ارب 5 کروڑ شیئرز کا کاروباری حجم 40 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رہا۔