8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی

Published On 03 January,2025 10:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ) کے تحت 8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی پر ترجیحی تجارتی معاہدے پر (پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ) کے تحت رعایت دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر یکم جنوری 2025 سے دسمبر 2028 تک رعایت دی جائے گی۔

ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر رواں سال 2025 کے دوران 13.75 سے 22.50 فیصد تک ڈیوٹی لگے گی۔

سال 2026 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 12.50 سے 20 فیصد تک رہ جائے گی۔

2027 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 11.25 سے 17.50 فیصد تک ہو گی۔

سال 2028 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 10 سے 15 فیصد تک رہ جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز میں کھانے پینے اور روزمرہ کے دوران استعمال ہونے والی اشیا ہیں۔