مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1200 روپے سستا

مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1200 روپے سستا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز سستا ہو کر 2639 ڈالرز فی اونس کی سطح تک آ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔