کراچی: (حمزہ گیلانی) ملک کے کون کون سے شہروں نے 2023-24 میں کتنا ٹیکس دیا اور کون سا شہر سرفہرست رہا، ایف بی آر کی اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، کراچی لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا۔
ایل ٹی او کراچی نے انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد جمع کیے، سیل ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد جمع کیے۔
دریں اثنا کراچی کے بعد ٹیکس جمع کرنے والے میں دوسرا نمبر لاہور شہر کا ہے اور تیسرا نمبر اسلام آباد کا ہے۔
ایل ٹی او لاہور سےمجموعی طور پر 1 ہزار 402ارب سے زائدمحصولات وصول ہوئے جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 164 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس اکھٹا کیا۔