ایف بی آر کی محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں کی وصولیاں

Published On 17 January,2025 10:08 am

کراچی: (حمزہ گیلانی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی وصولیاں کر لیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پروسسینگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہی ہیں، محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے جاری تنازعات کو حل کر کے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس اکھٹا کیا۔

وی جی ٹیکسٹائل سے 2 کروڑ 87 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ایم وائے ٹیکسٹائل سے 83 لاکھ اور لاجسٹک سروسز سے 56 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ردہ کلودنگ سے 40 لاکھ روپے ٹیکس اور 31.2 میٹرک ٹن کپڑوں کی بازیافت ہوئی، سلور ڈینم سے 37 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

واضح رہے کہ جولائی سے دسمبر 2024 تک 2 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں اور ایف بی آر اور فیکٹریوں کے ٹیکس تنازعات کو سی آئی ڈی آر سسٹم کے ذریعے حل کیا گیا۔