پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال

Published On 20 January,2025 11:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 950 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 273 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے، 6 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔