وزیر اعظم کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار

Published On 01 February,2025 04:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

سی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد شہباز شریف نے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ورکنگ پیپر میں تجویز دی گئی ہے کہ رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دی جائے، پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جائے گا، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔