پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Published On 10 February,2025 10:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ان میں ہزارہ، کراچی، بہاؤالدین زکریا اور سکھر ایکسپریس شامل ہیں جبکہ موہن جودڑو اور راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا بلکہ انہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری لائی جا سکے اور آمدن میں اضافہ ہو۔

7 مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی اور ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنے والی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھول دی جائیں گی۔