کراچی :(دنیا نیوز) سونےکی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹس کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹ میں سابقہ تمام ٹوٹ گئے، 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 6 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 886 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے ہو گئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 2933 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگئی تھی۔