کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان میں کپاس کی پیداوار مسلسل گراؤٹ کا شکار ہونے سے 34 فیصد کم ہوگئی۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی پیداوار پہلی بار پنجاب سے آگے نگل گئی، پاکستان میں کپاس کی پیداوار ایک سال میں 8 ہزار 393بیلز سےہو کر 5ہزار525 بیلز تک محدود رہی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں کپاس کی سالانہ پیداوار 36 فیصد کمی سے 4 ہزار 278 بیلز سے کم ہوکر 2 ہزار 718 بیلز پر آگئی جبکہ سندھ میں بھی کپاس کی سالانہ پیداوار 32 فیصد کمی سے 2 ہزار 807 بیلز رہیں۔
دوسری جانب ماہرین نے اس خدشے کے بھی اظہار کیا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔