کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے سول ہسپتال کےای این ٹی سرجنوں کا بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، قوت سماعت سے محروم 4 سالہ بچےکی کوکلیئرامپلانٹ سرجری کامیابی سے مکمل کرلی۔
سرجری میں 9سینئرسرجنوں اور ڈاکٹروں نے حصہ لیا، سرجری آپریشن میں ڈاکٹر سید عظمی نقوی، ڈاکٹرعرفان احمد شیخ، ڈاکٹر دانش الرحیم، ڈاکٹر حرا حمید، پروفیسر صدف ضیا اور بھی شریک ہوئے۔
سول ہسپتال ای این ٹی یونٹ 2 کی جانب سے اوٹی کمپلیکس میں کامیاب آپریشن کیا گیا، کامیاب سرجری کے بعد بچے کی سماعت بحال ہو گئی ہے جس سے اس کی نشوونما بھی بہتر ہو گی۔
دوسری جانب طب کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر ہسیتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کو مختلف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔