اوباڑہ: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے اوباڑو میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، کینجھو کے گاؤں مبارک لوند میں خسرہ کے باعث دو بھائی دم توڑ گئے۔
تین روز کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد دو ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت، 4 سالہ نور دین، 2 سالہ رضوان لوند کے نام سے ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں خسرہ کی وبا میں متعدد بچے مبتلا ہیں، خسرہ وبا کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔