لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی صنعت کو نقصان پہنچا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا لاہور چیمبر کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کاروباری شخصیات کے مسائل کو سمجھتے ہیں، جلد بہترحل دیا جائے گا، وزیرِ اعظم تاجروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، ملکی بہتری کیلئے طویل مدتی پالیسیاں بنا کر ان پر عمل کرنا ہو گا۔