سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا

Published On 19 March,2025 10:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ کم سے کم انڈیکس کی سطح ایک لاکھ 16 ہزار 882 پوائنٹس رہی۔

تاہم کاروبادی دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج سٹاک ایکسچینج میں 449 کمپنیوں میں سے 221 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا، 157 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی جبکہ 54 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کا کاروباری حجم 32 ارب روپے سے زائد رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔