سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

Published On 10 March,2025 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 048 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 42 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 685 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 779 روپے مالیت کے 16 کروڑ 59 لاکھ 5 ہزار 814 شیئرز کا لین دین ہوا۔