پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا مطالبہ

Published On 01 March,2025 01:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ کیلئے کیپٹل مارکیٹ کی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ارسال کردیں۔

پی ایس بی اے نے مطالبہ کیا کہ بروکیج ہاؤسز اور کمیشن پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے، کیپٹل گین، ود ہولڈنگ ٹیکس اور سٹاک لسٹڈ کمپنیوں کے ٹیکس ریٹ میں بھی کمی کی جائے۔

پی ایس بی اے نے تجاویز میں کہا کہ بونس شئیرز اور ڈیویڈنڈ پر ٹیکس قوانین میں نرمی کی جائے، سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کا دائرہ اختیار کونسل آف کامن انٹرسٹ کو دیا جائے، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے انویسٹمنٹ سیونگ اکاؤنٹ متعارف کیا جائے۔

پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے تجاویز میں مطالبہ کیا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے ٹیکس پالیسی کو فکس کیا جائے، ملک کی سب سے بڑی دستاویزی کیپٹل مارکیٹ کی گروتھ بڑھانے کیلئے ٹیکسز میں کمی لازمی ہے۔