بیجنگ:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین سےہمیں امداد نہیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
بواؤفورم برائےایشیا سالانہ کانفرنس کےموقع پرچینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کےطورپرچین سےبہت کچھ سیکھنا ہوگا، پاکستان میں انفراسٹرکچراورتوانائی کےشعبےمیں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےزرعی شعبےکی بحالی اور ترقی کے لیے بھرپور توجہ مرکوزہے، چین سےدیرپا اوربرادرانہ تعلقات ہیں، مستقبل کےلیےچینی امداد کےبجائےسرمایہ کاری اورٹیکینکل مدد ضروری ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش پرایک ہزارطلبا اورماہرین زراعت چین بھیجےجائیں گے، چین سےہمیں امداد نہیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، گرین منصوبوں کے حوالے سے چین نےبہت پیشرفت کی ہے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چین کےتجربےسےفائدہ اٹھائیں گے، پاکستان اورچین میں قائم دیرپا اورپائیدارطویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔