پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 14 April,2025 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں ہوا جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا، مثبت رجحان کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 8 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 932 روپے مالیت کے 27 کروڑ 37 لاکھ 69 ہزار 374 شیئرز کا لین دین ہوا۔