عالمی تجارتی جنگ کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ منفی زون میں رہتے اختتام پذیر

Published On 11 April,2025 04:58 pm

کراچی :(دنیا نیوز) عالمی تجارتی جنگ کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ منفی زون میں رہتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 14 ہزار 8 سو روپے کی سطح پر بند ہوا، 100انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ بلند سطح 1 لاکھ 15ہزار 9سو اور کم ترین سطح 1لاکھ 14 ہزار 6 سو پوائنٹس رہی ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 44 کروڑ مالیت شئیرز کا کاروباری حجم 30 ارب روپے سے زائد رہا۔

قبل ازیں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 36 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 26 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ ڈالر 280.56 روپے سے کم ہو کر 280.30 روپے پر آ گیا ہے۔