کراچی: (دنیا نیوز) مصطفی عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عدالت نے ملزم ارمغان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے ملزم سے گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق پوچھا، ملزم نے ملکیت تسلیم کی، ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت نے ایف آئی اے حکام کو 15 اپریل کو ملزم ارمغان کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔