ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر گرفتار

Published On 10 April,2025 01:55 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے نےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 5 مسافر گرفتار کر لئے۔

حکام کے مطابق مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے ناموں سے ہوئی، مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے، ملزمان فلائٹ نمبر HY-462 کے ذریعے ازبکستان جا رہے تھے۔

ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، چیکنگ کے دوران ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے ویزے جعلی نکلے، ملزمان نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے حاصل کئے، ایجنٹس نے جعلی ویزوں کے لئے مجموعی طور پر29 لاکھ روپے وصول کئے۔

بعد ازاں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہورائرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے۔  




Recommended Articles