پشاور: دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 09 April,2025 10:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تہکال میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی 2 افراد کی جان لے گئی جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔