کراچی: حساس مقامات کی ویڈیو بنانے والا دہشت گرد جمیل عرف قاری گرفتار

Published On 08 April,2025 02:55 pm

کراچی:)دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے لی مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جمیل عرف قاری کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد سوشل میڈیا پر دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، گرفتار ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل عرف قاری فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حماد انصاری کیلئے کام کرتا تھا اور اسی کی ہدایت پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنا رہا تھا۔

سی ٹی ڈی کےمطابق دہشتگرد حماد انصاری ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔