قلات: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ محلہ روشہر میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے دو افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔