ٹاؤن شپ میں چوری کی بڑی واردات، گھریلو ملازمہ 55 تولے زیورات، نقدی لے گئی

Published On 07 April,2025 07:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹاؤن شپ میں گھریلو ملازمہ نے چوری کی بڑی واردات انجام دے ڈالی۔

گھریلو ملازمہ گھر سے 1 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کے 55 تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ اس کی بیوی میکے گئی تھی، واپس آئی تو نوکرانی اور زیورات غائب تھے۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گھریلو ملازمہ تاحال مفرور ہے۔