کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشتگردوں کی گرفتاری کا معاملہ، سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو عدالت میں پیش کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزمان میں نعیم اللہ، انعام اللہ اور محمد طائب گل شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ بہادر گروپ سے ہے، ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر دیگرساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔
حکام سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کرنا ہے، 20 اپریل تک کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے الگ الگ مقدمات درج ہیں۔