شرقپور شریف: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ چونگی گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نے گھریلو ناچاکی پر گلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔