خیرپور: (دنیا نیوز) ٹھری میرواہ میں صحافی اللہ ڈنو شر عرف اے ڈی قتل کیس میں ملوث گرفتار ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل اور مقتول صحافی کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل میں خاتون سمیت 5 افراد ملوث ہیں، صحافی قتل کیس میں لڑکی انیسہ، دو بھائی اور بھائیوں کے دوست شامل ہیں۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔