کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔
مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا صورتحال قابو کرنے کا دعویٰ، ڈمپر جلانے کے خلاف ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے، سہراب گوٹھ میں احتجاج کیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق گلیوں اور اہم سڑکوں پر گشت بڑھا رہے ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔