ایبٹ آباد: موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 06 April,2025 09:41 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔