فیروزوالا: تیز رفتار مزدے نے 4 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق

Published On 07 April,2025 09:24 pm

فیروزوالا: (دنیا نیوز) تیز رفتار مزدے تلے کچلے جانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

 افسوسناک حادثہ کالا شاہ کاکو روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتا مزدے نے سڑک کنارے خراب پک اپ کو ٹھیک کرنے میں مصروف مکینکوں کو کچل ڈالا۔

حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔