عوام کو ایک اور دھچکا، پٹرولیم لیوی میں 8.2 روپے فی لٹر اضافہ

Published On 16 April,2025 08:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل صارفین کیساتھ ہاتھ ہو گیا، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی۔

حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسی طرح ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 7 روپے ایک پیسہ اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لٹر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل سستا نہیں ہو گا تاہم لیوی نہ بڑھانے سے پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا ہو سکتا تھا۔