پاک بھارت کشیدگی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2206 پوائنٹس کی کمی

Published On 24 April,2025 04:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھا گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2206 پوائٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1204 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 22 کروڑ 77 لاکھ 23 ہزار 231 روپے مالیت کے 19 کروڑ 76 لاکھ 91 ہزار 308 شیئرز کا لین دین ہوا۔