کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سٹا ک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 430 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کاروباری تیزی کے ساتھ 119217 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر موجودہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو سٹاک مارکیٹ مستقبل قریب میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔