پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں: وزیر خزانہ

Published On 25 April,2025 07:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیداراقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں، مہنگائی میں کمی، ترسیلات زرمیں اضافے جیسے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں، محصولات کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں کیں، وزیرخزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتوکانڈا سے ملاقات ہوئی، پانڈا بانڈ کے اجرا کیلئے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی درخواست دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی بجٹ معاونت، کنٹری پارٹنر شپ کو سراہا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موڈیز کی ٹیم کے ساتھ بھی بیٹھک کی، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا، ٹیرف سے متعلق امور پر امریکی انتظامیہ سے تعمیری بات چیت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔