کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بھارت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قوم بھارت کے خلاف متحد ہوجائے، ریاست جو بھی قدم اٹھائے گی ہم سب ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارت پورے خطے کو بڑی تباہی کی جانب لیکر جارہا ہے۔
فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا بھارتی حکومت کے اقدامات پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے، نریندر مودی کے اقدامات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت نے یکطرفہ معاہدہ معطل کرکے اپنی تباہی کا دروازہ کھولا ہے، بنگلادیش میں بھی بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا، سب جانتے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کو فنڈز کر رہی ہیں۔