اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان بارے ریجنل اکنامک آؤٹ 2025ء جاری کردی۔
رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.6 فیصد، آئندہ مالی سال 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، اس سے پہلے آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 3.2 فیصد گروتھ کی توقع ظاہر کی تھی، آئی ایم ایف نے آئندہ سال کیلئے پاکستان کی 4 فیصد گروتھ کی پیشگوئی کی تھی۔
آیف ایم ایف کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے، پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران معاشی سرگرمیاں سست رہیں، رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران معاشی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو قرض حاصل کرنے کیلئے لاگت زیارہ رکھنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی رواں اور آئندہ مالی سال ایران اور عراق سے گروتھ زیادہ رہے گی، پاکستان کو رواں مالی سال 3.6 فیصد مالیاتی خسارے کا سامنا ہو سکتا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئندہ مالی سال 3.4 فیصد مالیاتی خسارے کا سامنا ہو سکتا، یو ایس انتظامیہ کی جانب سے ٹیرف بڑھنے سے خطے کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، 2024ء سے مصر، اردن، پاکستان کیلئے 14.8 ارب ڈالر قرضے منظور کئے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید بتایا کہ آئی ایم ایف پالیسی مشاورت، قرضے کے ذریعے خطے کے ممالک کی حمایت کرتا ہے۔