کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے کیساتھ 3377 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔