ایک سال میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کتنا منافع باہربھیجا، سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

Published On 19 May,2025 08:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے باہر بھیجے جانیوالے منافع بارے رپورٹ جاری کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اپریل 24 سے اپریل 25 تک منافع کی ترسیلات 115 فیصد بڑھ کر 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر سے 12 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئی، مارچ 25 سے اپریل 25 تک منافع کی ترسیلات 23 فیصد کمی سے 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے 12 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ڈیویڈنڈ سرمایہ 107 فیصد بڑھ کر1 ارب 83 کروڑ ڈالررہا، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سب سے زیادہ فنائنشل بزنس سے نکال کرباہرمنتقل کیا، فنائنشل بزنس سے اپریل 25 میں منافع کی رقم کا انخلاء 355 فیصد بڑھ کر 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں پاورسیکٹر سے منافع کی رقم کا انخلاء 59 فیصد بڑھ کر 74 لاکھ ڈالر سے1 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کا منافع ڈالرمیں منتقل ہونا معیشت مظبوط ہونے کی بھی علامت ہے، ملٹی نیشنل منافع کی رقوم کا باہر منتقل ہونا ملکی زرمبادلہ ذخائر پردباؤ ڈال رہا ہے۔