انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا

Published On 26 May,2025 05:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔