حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے پر پھر سے غور

Published On 04 June,2025 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی پھر سے تبدیل کرنے پر غور و خوض شروع کر دیا۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سولر نیٹ میٹرنگ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے مشاورتی اجلاس پر سولر ایسوسی ایشن ، نمائندہ ادارے اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اویس لغاری نے کہا کہ مختلف تجاویز کا ہر پہلو سے مثبت جائزہ لیا جائے گا، کسی بھی بزنس کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ امید ہے کہ قوانین میں کوئی بھی تبدیلی سٹیک ہولڈرز کے حق میں ہوگی، قوانین نیشنل گرڈ اور بجلی صارفین کے بھر پور حق میں ہوں گے۔